قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، پتے جیسا دکھائی دینے والا منفرد کیڑے

قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، پتے جیسا دکھائی دینے والا منفرد کیڑے

جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا کے گرم مرطوب جنگلات میں پایا جانے والاپتے جیسے دیکھنے والا کیڑے لیف انسیکٹ قدرت کی حیرت انگیز تخلیق اور چھلاوے رنگ و روپ سے خود کو ماحول میں چھپا لینا کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔

اس کیڑے کی جسمانی ساخت، ٹانگیں اور حتیٰ کہ پروں کی رگیں بھی بالکل درخت کے پتے جیسی دکھائی دیتی ہیں، جس کی بدولت شکاری جانور اسے آسانی سے پہچان نہیں پاتے۔

یہ بھی پڑھیں:گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، شہری حیران رہ گئے

پتے جیسے دیکھنے والاکیڑے لیف انسیکٹ بنیادی طور پر پتوں پر گزارا کرتا ہے اور اپنی حفاظت کے لیے زیادہ تر وقت بالکل ساکت رہتا ہے، تاکہ دشمن کی نظر سے اوجھل رہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض لیف انسیکٹس اپنی چھلاوے کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہوا میں ہلتے ہوئے پتوں کی طرح آہستہ آہستہ دائیں بائیں بھی جھومتے ہیں، جس سے انہیں اصلی پتے سے الگ پہچاننا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

editor

Related Articles