گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، شہری حیران رہ گئے

گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، شہری حیران رہ گئے

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل ایک دیو ہیکل اڑنے والے ڈریگن نے فضاؤں میں پرواز کر کے شہریوں کو حیران کر دیا۔

تقریب سے پہلے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر تقریباً 8 میٹر طویل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے، جس سے ایسا منظر دیکھنے کو ملا جیسے مشہور فینٹسی سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ حقیقت کا روپ دھار چکی ہو۔

یہ بھی پڑھیں :3ٹانگوں والی انوکھی مچھلی جوکھڑے ہو کر شکار کرتی ہو؟

یہ فلائنگ ماڈل دراصل ایچ بی او کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔

اس منفرد منصوبے پر 14 ماہرین نے مسلسل 3 ماہ تک کام کیا اور اس کی تیاری میں تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے حقیقی مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوری کا سامان بیچنے آیا چور متاثرہ شخص کی دکان پر ہی پکڑا گیا

منتظمین کے مطابق ڈریگن کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی انداز میں اڑنے کے قابل بنایا، جبکہ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ماڈل کو خصوصی طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال کے لیے تیار کیا گیا، تاکہ کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک منفرد انداز میں یکجا کیا جا سکے۔

editor

Related Articles