سری لنکن حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان سے سری لنکا جانے والے سیاحوں کے لیے سفر مزید آسان ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں ، پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔
پاکستان سے سری لنکا سفر کا متوقع خرچہ
پاکستان سے سری لنکا کا سفر کرنے کے اخراجات کا انحصار سفر کے انداز، موسم، ایئرلائن، قیام کی مدت اور سیاح کی ترجیحات پر ہوتا ہے۔
پاکستان کے بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کولمبو کے لیے فضائی ٹکٹ کی قیمت عموماً 80 ہزار سے 2 لاکھ پاکستانی روپے تک ہو سکتی ہے، تاہم سیزن اور ایئرلائن کے انتخاب کے باعث اس میں کمی یا اضافہ ممکن ہے۔
سری لنکا میں رہائش کے لیے بجٹ ہوٹل تقریباً 5 ہزار سے 10 ہزار پاکستانی روپے یومیہ میں دستیاب ہو سکتے ہیں، جبکہ درمیانے درجے اور لگژری ہوٹلوں کے اخراجات اس سے زیادہ ہوتے ہیں ، یہاں کھانے کے معاملے میں مقامی کھانے نسبتاً کم قیمت ہوتے ہیں، جبکہ مشہور سیاحتی مقامات پر اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔
ملک کے اندر سفر کے لیے ٹرین، بس، ٹیکسی اور کرائے کی گاڑیوں جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔ مجموعی طور پر ایک پاکستانی سیاح 5 سے 7 دن کا بجٹ سفر تقریباً 2 سے 4 لاکھ پاکستانی روپے میں مکمل کر سکتا ہے، جبکہ آرام دہ یا لگژری انداز کے سفر کے لیے مزید بجٹ درکار ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس سال اب تک سری لنکا میں 990,032 سیاح آ چکے ہیں ، مشرقِ وسطیٰ میں تنازعے کے آغاز کے باعث مارچ کے اوائل میں پروازیں منسوخ ہونے کے بعد سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی، سری لنکا کا یہ اقدام عالمی سطح پر سیاحت پر مبنی ممالک کا موجودہ رجحان ویزا فری فارمیٹ کو اپنانا ہے ۔