سونے کی قیمتوں کا ریورس گیئر ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں کا ریورس گیئر ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 515 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے ہوگئی۔

ملک میں چاندی کی قیمت بھی معمولی کم ہوئی۔ فی تولہ چاندی 17 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 124 روپے کی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:کلٹس گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بنک کی نئی آفر آ گئی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 398 ڈالر پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی افراطِ زر کے تازہ اعداد و شمار اور امریکی مرکزی بینک کی آئندہ شرحِ سود سے متعلق پالیسی پر مرکوز ہے۔ رائٹرز کے مطابق آج عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ بعد ازاں معمولی اضافے کے ساتھ تقریباً 4,405 ڈالر فی اونس پر بھی دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود، مہنگائی کے اعداد و شمار اور عالمی جغرافیائی کشیدگی سونے کی قیمت کے لیے اہم عوامل ہیں۔ امریکی افراطِ زر کے تازہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی سمت مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles