ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ریٹ 440 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ریٹ 440 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

مہنگائی کے ستائے عوام اکو ایک نئی پریشانی نے گھیر لیا جہاں لاہور کی اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں 400 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہیں ۔

لاہور میں ایل پی جی کے ریٹس میں بڑا اضافہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا ایک طرف تو دو وقت کی روٹی کیلئے گیس دستیاب نہیں وہیں دوسری جانب اس کے متبادل ایل پی جی کی قیمتیں بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہیں ۔

سرکاری نرخ 258، مارکیٹ میں 440 روپے کلو

لاہور میں حکومت  کی جانب سے ایل پی جی کا ریٹ 258 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے  تاہم پرچون مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 440 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا قیمتیں سرکاری نرخ پر لانے کا مطالبہ

سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں اور دکانداروں کی جانب سے من مانے نرخ وصول کیے جانے پر شہریوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کے ریٹس کو سرکاری نرخوں پر لایا جائے اور زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ ختم کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

editor

Related Articles