آئی فون 18 سیریز کی متوقع لانچ سے قبل آئی فون 17 کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز اور نئے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی 9 ستمبر کو متوقع ہے، جس سے پہلے مختلف ممالک میں ریٹیلرز نے آئی فون 17 سیریز کا اسٹاک ختم کرنے کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ میں ایمیزون نے آئی فون 17 سیریز کے مختلف ماڈلز پر رعایت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت لانچ کے مقابلے میں 150 پاؤنڈ تک کم کر دی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 56 ہزار روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل نینو مضبوط ہونے لگا، پاکستان میں بارشوں اور پانی کی قلت کا خطرہ
اسی طرح بنیادی آئی فون 17 کی قیمت میں بھی 100 پاؤنڈ، یعنی 37 ہزار روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔ آئی فون ایئر کے 512 جی بی ماڈل پر سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے، جس کی قیمت میں 200 پاؤنڈ، یعنی ایک لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔ یورپ کے مختلف ممالک میں بھی آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز کی قیمتیں 100 سے 150 یورو تک کم کی گئی ہیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 کے اعلان کے بعد آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کی فروخت بند کیے جانے کا امکان ہے۔ ایسے میں موجودہ ڈسکاؤنٹ ان صارفین کے لیے آئی فون 17 پرو خریدنے کا آخری موقع ثابت ہو سکتے ہیں جو نیا ترین ماڈل خریدنے کے بجائے کم قیمت میں موجودہ پرو ماڈل لینا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی فون 18 پرو کی قیمت موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں 100 سے 200 ڈالر زیادہ ہو سکتی ہے۔


