واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ساتھ کئی زبردست فیچرز متعارف

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ساتھ کئی زبردست فیچرز متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری آگئی ، میٹا کی زیر ملکیت ایپ نے اپنے صارفین کیلئے 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں نمایاں پیشرفت آئی پیڈ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نئی اپ ڈیٹ کے تحت اب صارفین آئی پیڈ پر براہِ راست واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا سکیں گے اور اس کیلئے پہلے کسی موبائل فون سے لنک کرنا ضروری نہیں ہوگا، صارفین آئی پیڈ پر ہی رجسٹریشن مکمل کر کے فوری طور پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے جس سے ایپ کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔

واٹس ایپ نے ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کیلئے بھی نئی سہولیات شامل کی ہیں۔

ان نئے فیچرز کے تحت اب صارفین گاڑی چلاتے ہوئے ہینڈز فری انداز میں پیغامات سن اور ان کا جواب دے سکیں گے، کالز کر سکیں گے، کال ہسٹری دیکھ سکیں گے اور پسندیدہ رابطوں تک گاڑی کی سکرین سے آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی رابطہ ممکن ، واٹس ایپ کا نیا یوزرنیم فیچر متعارف کرانے کااعلان

اس کے علاوہ پی ڈی ایف فائلز کے استعمال کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، اب صارفین پی ڈی ایف فائلیں ڈاؤن لوڈ کئے بغیر ہی واٹس ایپ میں کھول سکیں گے جبکہ انہیں ہائی لائٹ کرنے اور نوٹس شامل کرنے جیسی بنیادی ایڈیٹنگ سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

ایک اور نئے فیچر کے تحت ایپل فیچر اور سپاٹیفائی استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے زیرِ سماعت گانے کو براہ راست واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :صارفین کا طویل انتظار ختم ، واٹس ایپ میں نیا زبردست فیچر شامل

واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ تمام نئے فیچرز ایک ساتھ نہیں بلکہ مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں، اس لیے مختلف صارفین کو یہ اپ ڈیٹس مختلف اوقات میں موصول ہوں گی۔

editor

Related Articles