میرپور: خواجہ مہران کے ذاتی کردار سے متعلق قریبی ساتھیوں نے پردہ اٹھا دیا ، غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

میرپور: خواجہ مہران کے ذاتی کردار سے متعلق قریبی ساتھیوں نے پردہ اٹھا دیا ، غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

میرپور میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے رکن  خواجہ مہران کے ذاتی کردار سے متعلق  ایک بار پھر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جہاں قریبی ساتھیوں نے خواجہ مہران کے کردار سے متعلق حیران کن انکشافات کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے اہم رکن خواجہ مہران کے قریبی ساتھی فاروق اور گھر میں عرصۂ دراز سے کام کرنے والے ملازم ظہیر عباس نے بتایا کہ وہ اٹھارہ سال سے مہران کے پاس کام کررہا ہے ، خواجہ مہران کے متعدد لڑکوں، جن کے نام عزیر ، سفیان اور عاقب بتائے جا رہے ہیں، ان  کے ساتھ مبینہ طور پر غیر اخلاقی تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا ، برطانیہ کے اہم سربراہ راشوجٹ نے اپنی راہیں جدا کرلیں

فاروق اور ظہیر عباس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ خواجہ مہران کے ڈیرے پر آئس جیسے نشےاور چرس کا استعمال عام ہے اورچھوٹی عمر کے لڑکوں سے مہران بدفعلی بھی کرتا ہے اور انہیں وہاں سے فروخت بھی کیا جاتا ہے۔

فاروق کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شامل افراد کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چابیاں قبضے میں رکھی گئی ہیں اور انہیں زبردستی دھرنے میں روکا جا رہا ہے ، جو واپس جانا چاہتے ہیں ان کو ڈرایا جاتا ہے کے انہیں پولیس پکڑ کر جیل میں بند کر دے گی اور اس کارروائی کا خوف دلا کر وہیں ٹھہرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

فاروق نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے کہا کہ خواجہ مہران ایک گھٹیا کردار کا آدمی ہے میں نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کے برے ہتھکنڈوں سے بچیں ان کی باتوں میں نہ آئیں ۔

editor

Related Articles