پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پہلی مرتبہ اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے تھے اور ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے رجب بٹ سے سوال کیا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر رجب بٹ نے مسکراتے ہوئے پہلے میزبان سے پوچھا کہ کیا انہیں کروڑ پتی اور ارب پتی میں فرق معلوم ہے۔ مثبت جواب ملنے پر انہوں نے کہا، “الحمدللہ، میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا۔”
یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ اور اہلیہ کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے؟ اہم دعویٰ سامنے آگیا
رجب بٹ نے مزید بتایا کہ ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہو چکی ہے اور وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مقام انہیں راتوں رات حاصل نہیں ہوا بلکہ اس کے پیچھے 12 سال کی مسلسل محنت، لگن اور جدوجہد شامل ہے۔

