نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی شناختی معلومات کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ملک بھر کے تمام رجسٹریشن مراکز میں مفت آئرس اسکین کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

نادرا کے مطابق یہ جدید بائیومیٹرک نظام آنکھ کی پتلی (آئرس) کی اسکیننگ کے ذریعے شہریوں کی شناخت کی تصدیق کرتا ہے جس سے شناختی معلومات کو مزید محفوظ اور مستند بنایا جا سکے گا۔

ادارے کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت ملک بھر میں نادرا کے تمام دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہے اور تمام شہری اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :بچوں کی رجسٹریشن کیوں ضروری ؟ نادرا کا والدین کیلئے نام اہم پیغام

نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تین سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو بھی اپنے ساتھ قریبی نادرا دفتر لے جائیں تاکہ ان کا بھی آئرس اسکین کرایا جا سکے اور ان کی بایومیٹرک شناخت کا ریکارڈ مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

نادرا حکام کے مطابق آئرس اسکین کی جدید ٹیکنالوجی شناخت کی تصدیق کو مزید درست اور محفوظ بناتی ہے جس سے جعلسازی، شناخت کے غلط استعمال اور با ئیو میٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ شہری کسی بھی قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز سے اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، دفاتر کے چکر ختم، نادرا کا گھر بیٹھے ویزا وریفکیشن نظام متعارف

نادرا کا کہنا ہے کہ آئرس اسکین کی سہولت کا مقصد با ئیو میٹرک تصدیق کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، شناختی معلومات کا تحفظ یقینی بنانا اور مستقبل میں شناخت کی تصدیق کے عمل کو زیادہ محفوظ، مؤثر اور آسان بنانا ہے۔

ادارے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مفت سہولت سے بروقت فائدہ اٹھائیں تاکہ شناختی ریکارڈ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور آئندہ مختلف سرکاری و نجی خدمات کے حصول میں آسانی رہے۔

editor

Related Articles