بلی تھیلے سے باہر آگئی،کالعدم ایکشن کمیٹی نے تقسیم ہند کی مخالفت کر کے اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگا دیا

بلی تھیلے سے باہر آگئی،کالعدم ایکشن کمیٹی نے تقسیم ہند کی مخالفت کر کے اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگا دیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کا بھیانک چہرہ اب مکمل طور پر بے نقاب ہوچکا ہے ،کالعدم کمیٹی کے ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف بیانیہ تیزی سے پھیلایا جانے لگا تقسیم ہند کی مخالفت کر کے اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگا دیاگیا ۔

کالعدم کمیٹی کے ایکس ہینڈل پر کشمیریوں کے ہیرو سردار عبدالقیوم اور سردار ابراہیم سے متعلق لکھا گیا کہ سردار ابراہیم اور سردار قیوم جیسے لوگوں کے گناہوں کی سزا آج ہم سب بھگت رہے ہیں، ان غداروں نے قبائلیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی ریاست تقسیم کروائی اور اس کا ایک حصہ پاکستان کی گود میں ڈال دیا۔

 مزید لکھا گیا ’’آج لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف ہونے والے تمام مظالم کے ذمہ دار یہی تقسیم کے سہولت کار ہیں، تاریخ ان کے جرم کو کبھی معاف نہیں کرے گی،یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ آج ہم اپنے باپ دادا کے بھائی چارے کی سزا کاٹ رہے ہیں، کاش آج ان کی قبروں پر جا کر انہیں بتا سکتے کہ آپ کا “لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ ﷺ” پر قائم کیا گیا رشتہ اب اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پے ختم ہو چکا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب، مسلح شرپسند گرفتار، ہوشربا انکشافات

کالعدم کمیٹی کے ایسے بیانات سامنے آنے کے بعد اب کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہی کہ یہ مکمل طور پر بھارتی فنڈڈ تحریک ہے اور انتشار پھیلانے کے لیے پیسوں کے عوض دنگا فساد کرنے کے بعد اب بغاوت کرچکی ہے ۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے ایکس اکاؤنٹ سے کشمیر کی تاریخ کی اہم شخصیات سردار ابراہیم خان اور سردار عبدالقیوم خان کے بارے میں غدار جیسے الفاظ  کااستعمال کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کالعدم بھارتی ایکشن کمیٹی ہے ۔

سردار ابراہیم خان اور سردار عبدالقیوم خان کو آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں اہم شخصیات سمجھا جاتا ہے اور ان کے کردار پرانگلی اٹھانا صرف مودی کے یاروں کا کام ہی ہوسکتا ہے ۔

editor

Related Articles