غلط ای چالان کے خلاف شہریوں کو ریلیف،گھر بیٹھے آن لائن ریویو کی سہولت متعارف

غلط ای چالان کے خلاف شہریوں کو ریلیف،گھر بیٹھے آن لائن ریویو کی سہولت متعارف

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے غلط ای چالان کا سامنا کرنے والے شہریوں کے لیے نئی آن لائن سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب شہری گھر بیٹھے اپنے ای چالان کا ریویو کروا سکیں گے۔

پنجاب پولیس کے مطابق اگر کسی شہری کو لگتا ہے کہ اسے غلط ای چالان موصول ہوا ہے تو وہ ای چالان ویب سائٹ پر لاگ اِن کرکے ریویو سیکشن میں جا کر درخواست جمع کرا سکتا ہے،درخواست کے ساتھ شہری کو متعلقہ ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا ہوں گے، جن کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

24 گھنٹے میں فیصلہ

پنجاب پولیس کے مطابق اگر جانچ پڑتال کے بعد ای چالان غلط ثابت ہوا تو اسے 24 گھنٹوں کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا، جس سے شہریوں کو غیر ضروری مشکلات اور دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ای چالان سسٹم کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے 12 رکنی کمیٹی تشکیل

  شہریوں سے اپیل

پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت کا استعمال صرف حقیقی شکایات کی صورت میں کریں تاکہ ای چالان نظام کی شفافیت اور مؤثر کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

دوسری جانب اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے آن لائن ریویو کی سہولت کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اسے شہریوں کے لیے آسانی قرار دیا، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ غلط ای چالان جاری کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا مؤثر نظام ہونا چاہیے۔

editor

Related Articles