پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستانی روپے نے پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر 3 پیسے کم ہو کر 277 روپے 77 پیسے رہی، جبکہ گزشتہ کاروباری روز جمعہ کو ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی کرنسی مارکیٹ میں جاپانی ین کی خریداری میں اضافے کے باعث امریکی ڈالر دباؤ کا شکار رہا۔

ایشیائی ٹریڈنگ کے دوران یورو کی قدر بڑھ کر تقریباً 1.1559 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی تقریباً دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب 1.3476 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: شیل کمپنی نے 720 ملین ڈالر میں بڑا اثاثہ فروخت کردیا، اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ادھر ڈالر انڈیکس، جو دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے، تقریباً مستحکم رہتے ہوئے 99.71 پر برقرار رہا۔ تاہم گزشتہ ہفتے اس میں 1.5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر کی قدر 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7033 ڈالر جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر 0.05 فیصد بڑھ کر 0.5893 ڈالر تک پہنچ گیا۔

Related Articles