سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ، برآمدات میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ، برآمدات میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ

پاکستان میں جولائی 2026 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم برآمدات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 44 لاکھ 76 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں 42 لاکھ 22 ہزار ٹن کے مقابلے میں 6.02 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 37 لاکھ 71 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، جو جولائی 2025 میں 32 لاکھ 15 ہزار ٹن تھی۔اس طرح مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت میں 17.28 فیصد اضافہ ہوا، جسے تعمیراتی سرگرمیوں میں بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

برآمدات میں کمی

دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 میں سیمنٹ کی برآمدات 10 لاکھ 7 ہزار ٹن تھیں، جو جولائی 2026 میں کم ہو کر 7 لاکھ 5 ہزار 341 ٹن رہ گئیں،اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران سیمنٹ برآمدات میں 29.95 فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر برقرار

ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سیمنٹ پر عائد ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کرے تو مقامی طلب میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے تعمیراتی شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔

سیمنٹ کی قیمتیں بلند سطح پر

دوسری جانب ملک میں تعمیراتی کاموں کے لیے استعمال ہونے والے سیمنٹ کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے باعث تعمیراتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں 50 کلوگرام سیمنٹ کے تھیلے کی قیمتوں میں فرق پایا جا رہا ہے، جبکہ ایک بیگ تقریباً 1,350 روپے سے 1,550 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

مختلف برانڈز کے نرخ

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کے 50 کلوگرام تھیلے کی اوسط قیمت تقریباً 1,390 روپے سے 1,450 روپے کے درمیان ہے، تاہم کمپنی، علاقے اور سپلائی کی صورتحال کے باعث قیمتوں میں فرق موجود ہے۔

مختلف برانڈز کے مطابق لکی سیمنٹ کا 50 کلوگرام بیگ تقریباً 1,500 سے 1,540 روپے، جبکہ بیسٹ وے سیمنٹ کا تھیلا 1,430 سے 1,570 روپے تک دستیاب ہےاگر تعمیراتی شعبے میں سرگرمیاں مزید بڑھتی ہیں اور پیداواری لاگت میں کمی آتی ہے تو سیمنٹ کی مقامی طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

editor

Related Articles