عوام، پولیس اور فوج ایک صف میں، سوات میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ فلیگ ریلی

عوام، پولیس اور فوج ایک صف میں، سوات میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ فلیگ ریلی

سوات میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے مشترکہ پٹرولنگ اور فلیگ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط کرنا اور سیکیورٹی اداروں و شہریوں کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا تھا۔

فلیگ ریلی میں پاک فوج کے جوانوں، خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں، شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سوات کے شہریوں نے قومی پرچم تھام کر پاک فوج اور پولیس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور امن و سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا،شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک آرمی زندہ باد” کے پُرجوش نعرے لگائے، جس سے قومی جذبے اور اداروں کے ساتھ عوامی وابستگی کا اظہار ہوا۔

اہم شاہراہوں پر گشت

مشترکہ پٹرولنگ کے دوران سیکیورٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلوں نے سوات شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت کیا، اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

امن کے قیام کا پیغام

فلیگ ریلی کے انعقاد کا مقصد ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا بھی تھا کہ عوام، پاک فوج اور پولیس متحد ہیں اور امن و استحکام کے لیے مل کر کردار ادا کر رہے ہیں۔

اتحاد سے امن کی ضمانت

شرکاء کا کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ ہی پائیدار امن کی بنیاد ہے، یہ اتحاد اور ہم آہنگی اس بات کا ثبوت ہے کہ سوات کے عوام ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پاک فوج اور پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

editor

Related Articles