بلوچستان: آواران میں مقامی افراد نے ٹھیکیدار کو اغوا کی کوشش ناکام بنادی،کالعدم بی ایل اے کمانڈر ہلاک

بلوچستان: آواران میں مقامی افراد نے ٹھیکیدار کو اغوا کی کوشش ناکام بنادی،کالعدم بی ایل اے  کمانڈر ہلاک

بلوچستان کے ضلع آواران میں ایک مقامی ٹھیکیدار کو مبینہ طور پر تاوان کی غرض سے اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ واقعے میں ایک مبینہ حملہ آور کمانڈر کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 اگست کی شب کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے وابستہ مسلح افراد نے ایک مقامی ٹھیکیدار کے گھر پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کہ حملہ آوروں کی قیادت تنظیم کے مبینہ مقامی ایریا کمانڈر اختر علی شیر کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے حملہ آوروں کی مزاحمت کی جس کے دوران مبینہ کمانڈر اپنے ہی ہتھیار سے ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر زخمی حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران متعلقہ ٹھیکیدار زخمی ہوا، جبکہ اس کا بڑا بھائی حملہ آوروں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا طالبان کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح گروہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ناکامی کے بعد اب عام بلوچ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کے خلاف مقامی آبادی کے مؤقف اور علاقے میں امن و استحکام کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles