آزاد کشمیر میں کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی،عطا تارڑ

آزاد کشمیر میں کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مخالفین کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی اور بلاجواز الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کی ہے اور پارٹی کو سادہ اکثریت مل چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی اور تعمیر و ترقی، کارکردگی اور خدمت کے ریکارڈ کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا،انہوں نے کہا کہ عوامی فیصلے کو تسلیم کرنے کے بجائے مخالفین بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، جو قابل قبول نہیں۔

ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ

عطا تارڑ نے سندھ کے وزیر اطلاعات کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2024 کے عام انتخابات پر سوال اٹھائے جاتے ہیں تو پھر سندھ حکومت کے حوالے سے بھی سوالات پیدا ہوتے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ انتخابات پر اعتراضات کر رہے ہیں وہ اپنے دعوؤں کے شواہد بھی سامنے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں :کسی کو دھونس اور تشدد کے زور پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،عطا تارڑ

پیپلز پارٹی کو مبارکباد دینی چاہیے

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر اسے مبارکباد دی تھی، اسی طرح پیپلز پارٹی کو بھی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے مبارکباد دینی چاہیے۔

نتائج تسلیم کرنے کا مشورہ

عطا تارڑ نے پیپلزپارٹی کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ انتخابی نتائج کو خوش دلی سے قبول کرے اور الزام تراشی کے بجائے آگے بڑھنے کی سیاست اپنائے۔

editor

Related Articles