واپڈا ملازمین کے مفت بجلی یونٹس بحال نہیں ہوں گے، ہائیکورٹ نے درخواستیں مسترد کر دیں

واپڈا ملازمین کے مفت بجلی یونٹس بحال نہیں ہوں گے، ہائیکورٹ نے درخواستیں مسترد کر دیں

پشاور ہائیکورٹ نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں خارج کر دی ہیں۔عدالت نے حکومت کی جانب سے مفت بجلی یونٹس کے خاتمے اور اس کے بدلے مانیٹری الاؤنس دینے کے فیصلے کو قانونی قرار دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ واپڈا ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی فراہمی ایک انتظامی رعایت تھی، جسے تبدیل کرنا حکومت کے اختیار میں ہے۔

عدالت کے مطابق اس سہولت کو ختم کرکے مالی معاوضہ دینے کا فیصلہ قانونی دائرہ اختیار کے اندر کیا گیا، اس لیے اس میں مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں۔

مفت بجلی یونٹس رعایت تھی

عدالت نے واضح کیا کہ مفت بجلی یونٹس ملازمین کا کوئی مستقل یا اٹل قانونی حق نہیں تھا بلکہ یہ ایک سہولت تھی جو مخصوص حالات میں دی گئی تھی، فیصلے میں کہا گیا کہ بدلتے ہوئے معاشی حالات، قومی مفاد اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر ایسی مراعات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

حکومتی پالیسی کو تحفظ

عدالت نے قرار دیا کہ مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا اقدام پالیسی سازی کے دائرے میں آتا ہے،حکومت نے اس سہولت کے متبادل کے طور پر مانیٹری الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا، جو ملازمین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

نگران حکومت کا فیصلہ برقرار

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نگران حکومت کی جانب سے کیا گیا یہ اقدام پالیسی کے تسلسل اور انتظامی بہتری کے لیے تھا، اس لیے اسے غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا، عدالت نے درخواست گزاروں کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواستیں خارج کر دیں۔

editor

Related Articles