سینئر صحافی اور اینکر پرسن منیب فاروق نے اپنے وی لاگ میں پی ٹی آئی کے یوٹیوبروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوبرز اور یوٹیوبرنیوں کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ اور خان صاحب کی دوستی کے امکانات پر کیے گئے تجزیے بالکل کچرہ قسم کے ہیں، جن کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر،من گھڑت اور بے بنیاد کہانیاں سنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تجزیہ نہیں بلکہ محض ان کی ذاتی خواہش ہے، حالانکہ اگلے بندوں نے اتنا بڑا پنگا لیا ہوا ہے کہ ان کی باتوں پر پنجابی کا محاورہ “کون لوگ ہو تسی” یاد آتا ہے کہ ان کی سوچ اور عقل کا معیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تجزیہ کاروں کے پاس معلومات کا تناسب زیرو ہے اور کسی بھی معاملے میں گہرائی نام کی چیز موجود نہیں، بلکہ صرف پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کے بیٹوں، سونے کے پستول، توشہ خانہ اور لندن مظاہروں پر رضوان رضی کے تہلکہ خیز انکشافات
یہ پروپیگنڈا روزانہ انہیں عوام کے سامنے رسوا کرواتا ہے، جہاں ہر روز وہ بیٹھ کر بے بنیاد اور خواہشات پر مبنی باتیں کرتے ہیں اورنئے نئے چورن بیچنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
منیب فاروق کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پیشوا اور امام بیرونِ ملک بیٹھے مختلف نااہل اور غیر سنجیدہ کریکٹرز ہیں کوئی انگوٹھے والا، کوئی ٹب والا اور کوئی دیگر جن کا علم بالکل گدھوں والا ہے لیکن انہیں رہنما مان لیا گیا ہے، درحقیقت ان کے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں ہے اور وہ اس پروپیگنڈے کے ذریعے محض اپنی بے بسی اور فرسٹریشن نکال رہے ہیں۔

