شادی کی تصاویر غائب کیوں ہوئیں؟ نمرہ خان نے حقیقت بتا دی

شادی کی تصاویر غائب کیوں ہوئیں؟ نمرہ خان نے حقیقت بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

نمرہ خان نے جون 2026 میں پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں، جنہیں سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں :پریتی زنٹا سے تعلقات کی خبروں پر بریٹ لی کا دوٹوک مؤقف

حال ہی میں اداکارہ کی انسٹاگرام پروفائل سے شادی کی تصاویر غائب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب نمرہ خان نے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس کے وائس اوور میں مشکل حالات میں خود پر بھروسا رکھنے اور اپنی طاقت بننے کا پیغام دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسپائیڈر مین برانڈ نیو ڈےعالمی باکس آفس کی نئی سپر ہٹ فلم بن گئی

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے اداکارہ سے خیریت دریافت کی اور سوال کیا کہ کیا سب ٹھیک ہے، کیونکہ انہوں نے شادی کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔ اس پر نمرہ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی میں کوئی مسئلہ نہیں، سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی تصاویر حذف نہیں کی گئیں بلکہ نظرِ بد سے بچانے کے لیے انسٹاگرام پر آرکائیو کی گئی ہیں۔

اداکارہ نے مداح کی نیک تمناؤں اور دعا پر شکریہ بھی ادا کیا۔ نمرہ خان کی وضاحت کے بعد ان کی طلاق سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئیں، جبکہ مداحوں نے بھی اداکارہ کے بیان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles