پریتی زنٹا سے تعلقات کی خبروں پر بریٹ لی کا دوٹوک مؤقف

پریتی زنٹا سے تعلقات کی خبروں پر بریٹ لی کا دوٹوک مؤقف

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ ڈیٹنگ کی برسوں پرانی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بریٹ لی نے کہا کہ ان کے اور پریتی زنٹا کے درمیان کبھی رومانوی تعلق نہیں رہا۔ ان کے بقول، ’ہم ہمیشہ اچھے دوست تھے اور آج بھی ہماری دوستی برقرار ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پریتی زنٹا پنجاب ٹیم کی شریک مالک تھیں اور وہ ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ بریٹ لی نے مزید کہا کہ ایسی قیاس آرائیوں نے انہیں کبھی پریشان نہیں کیا کیونکہ وہ حقیقت جانتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی مرضی سے اندازے لگا سکتے ہیں، لیکن اس سے انہیں کبھی فرق نہیں پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :فیصل قریشی نے پاکستانی ڈراموں کی عالمی مقبولیت کی وجہ بتا دی

دوسری جانب پریتی زنٹا بھی اس معاملے پر پہلے ہی وضاحت کر چکی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ بریٹ لی کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں اب بہت پرانی اور بے معنی ہو چکی ہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ ایسی کوئی بات کبھی تھی ہی نہیں۔

یاد رہے کہ بریٹ لی نے 2006 میں الزبتھ کیمپ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے، تاہم دونوں کی بعد میں علیحدگی ہوگئی۔ سابق کرکٹر نے 2014 میں لانا اینڈرسن سے دوسری شادی کی، جن سے ان کے 2 بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :حریم فاروق کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ادھر پریتی زنٹا نے 2016 میں جین گوڈینف سے شادی کی، جبکہ 2021 میں سروگیسی کے ذریعے ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ واضح رہے کہ بریٹ لی اور پریتی زنٹا کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھیں جب بریٹ لی انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر رہے تھے اور پریتی زنٹا ٹیم کی شریک مالک تھیں۔

editor

Related Articles