پاکستان آرمی ایوی ایشن کا بڑا ریسکیو آپریشن، براڈ پیک سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا بڑا ریسکیو آپریشن، براڈ پیک سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

پاکستان آرمی ایوی ایشن نے براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد جاری سرچ آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 7 کے جسد خاکی برآمد کر لیے ہیں۔

پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے دوران برآمد کیے گئے 7 کوہ پیماؤں کے جسد خاکی اور ایک امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات کو پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسکردو منتقل کر دیا گیا۔

مختلف ممالک کے کوہ پیما شامل

حادثے میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کا تعلق امریکہ، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تھا، ریسکیو ٹیمیں کئی روز سے دشوار گزار علاقے اور شدید موسمی حالات کے باوجود تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے عملے کو بچا لیا

اسکردو میں خراج عقیدت

اسکردو پہنچنے پر سول اور عسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

خراب موسم کے باعث مشکلات

حکام کے مطابق مسلسل خراب موسم، شدید برفباری اور مزید برفانی تودے گرنے کے خطرے کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید تلاش جاری

ریسکیو ٹیمیں اب بھی باقی لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش میں مصروف ہیں، حکام کے مطابق پاکستانی اور نیپالی کوہ پیما کے جسد خاکی جبکہ امریکی خاتون کوہ پیما کی باقی ماندہ باقیات تاحال برآمد نہیں ہو سکیں، تاہم تلاش کا عمل موسم بہتر ہونے پر جاری رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles