وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا انہوں نے متعلقہ کمپنیوں سے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی ماہانہ رپورٹ بھی طلب کرلی جبکہ صبح 5 بجے مرکزی سڑکوں کی دھلائی، صفائی کا نیا پلان تیارکر لیا گیا ہے
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے میں صفائی کے نظام ورکرز کی کارکردگی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور مختلف علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے واضح ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب سے وابستہ ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ تک تنخواہ مل جانی چاہیے اور اس معاملے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ کمپنیوں کو پابند کیا کہ ورکرز کو ادائیگی کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے تاکہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جاسکے۔
مریم نواز نے کہا کہ صفائی کے نظام میں غفلت یا کام نہ کرنے والے افراد کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ورکرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے واضح اور مؤثر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) تشکیل دیے جائیں تاکہ صفائی کے کام کی باقاعدہ نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ستھرا پنجاب کا مقصد صرف سڑکوں سے کچرا اٹھانا نہیں بلکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اس لیے صفائی کے معیار کو ہر سطح پر بہتر بنانا ہوگا انہوں نے سبزی اور فروٹ منڈیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے مرکزی سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے صبح 5 بجے سے کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ شہری علاقوں میں گھروں سے کچرا اٹھانے کا نظام باقاعدگی سے چلنا چاہیے تاکہ گلیوں اور سڑکوں پر کچرا جمع نہ ہو۔
مریم نواز نے اسکولوں کالجوں، یونیورسٹیوں اور اسپتالوں کے اطراف بھی صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے اطراف صفائی کا معیار بہتر ہونا چاہیے کیونکہ ان مقامات پر روزانہ بڑی تعداد میں شہری، طلبہ اور مریض آتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ نے بازاروں اور کمرشل علاقوں میں بھی صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ان علاقوں میں ایک جیسے کوڑے دان اور کچرے کے بیگز استعمال کرنے، کمرشل علاقوں سے کچرا اٹھانے کے لیے مخصوص اوقات مقرر کرنے اور اس نظام پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے مختلف علاقوں میں موجود خالی پلاٹوں کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا ہدایت کی گئی کہ ایسے پلاٹوں کو کچرا پھینکنے کی جگہ بننے سے روکا جائے اور جہاں کچرا موجود ہے وہاں صفائی کے فوری اقدامات کیے جائیں۔
حکومت کی جانب سے ورکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ اس حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ صفائی کے نظام سے وابستہ ہزاروں ملازمین کی کارکردگی اور حاضری براہِ راست شہری صفائی کے معیار سے منسلک ہے۔ بروقت ادائیگی اور