لاہور ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے محفوظ سفر اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو لازم قرار دیتے ہوئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے موٹرسائیکل سواروں میں سائیڈ ویو مررز تقسیم کیے اور انہیں محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی دی۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق حادثات میں کمی اور منظم ٹریفک کلچر کے فروغ کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف اقدامات جاری ہیں، موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ اور لین لائن کی پابندی کے ساتھ سائیڈ ویو مررز کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کم بجٹ والوں کے لیے خوشخبری ، یونائیٹڈ کی 70 سی سی موٹرسائیکل کی نئی قیمت نے صارفین کو چونکا دیا
عبدالرحیم شیرازی نے تمام سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو سائیڈ ویو مررز کے استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق بریفنگ اور آگاہی فراہم کی جائے۔

