پیٹرول سستا ہوگا یا مہنگا؟ نئی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرول سستا ہوگا یا مہنگا؟ نئی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد صارفین کی نظریں اب پیر کو ہونے والے اگلے جائزے پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ جمعہ کو قیمتوں میں کمی ہوئی آئندہ پیٹرول سستا یا مہنگا ہوگا اس سے متعلق فیصلہ تو پیر کو ہوگا تاہم نئی قیمتوں سے متعلق اہم اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 80 سے 82 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے اور پاکستان میں پٹرول کی قیمت کے نئے روزانہ بنیادوں پر تعین کے طریقہ کار کو دیکھا جائے تو پیر کے جائزے میں پٹرول کی قیمت میں بڑی تبدیلی کے بجائے معمولی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ موجودہ قیمت 327.62 روپے فی لیٹر ہے اور ابتدائی حساب کے مطابق عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں نئی قیمت تقریباً 325 سے 321 روپے فی لیٹر کے درمیان رہ سکتی ہے یہ موجودہ مارکیٹ ڈیٹا کی بنیاد پر ممکنہ رینج ہے۔

نئے میکانزم کے تحت قیمت کا بنیادی حصہ سات ورکنگ ڈیز کی Arab Gulf Platts اوسط سے لیا جاتا ہے جس میں پریمیم فریٹ، ڈالر کا اوسط تبادلہ ریٹ، درآمدی و بندرگاہی اخراجات اور دیگر مقررہ اجزا شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ صارفین ہوشیار، ستمبر تک چارجز کی تفصیل سامنے آگئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت، درآمدی لاگت، روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ، ٹیکسز، پٹرولیم لیوی اور دیگر متعلقہ عوامل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی حالات بھی عالمی تیل مارکیٹ پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار بھی تیزی سے تبدیل ہوا ہے۔ پہلے قیمتوں کا جائزہ نسبتاً طویل وقفوں سے لیا جاتا تھا تاہم موجودہ صورتحال میں قیمتوں کا جائزہ زیادہ مختصر وقفوں سے کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تبدیلی کا اثر مقامی قیمتوں پر نسبتاً جلد منتقل ہوسکتا ہے۔ حالیہ اعلانات میں بعض قیمتیں صرف چند دن کے لیے مؤثر قرار دی گئی ہیں۔

پیر کو ہونے والے جائزے کے دوران عالمی خام تیل کی تازہ قیمت درآمدی لاگت اور دیگر متعلقہ عناصر کو سامنے رکھا جائے گا۔ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا رہا اور روپے کی قدر میں بھی کوئی بڑی منفی تبدیلی نہ آئی تو صارفین کو مزید ریلیف کی امید ہوسکتی ہے تاہم اگر عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا یا درآمدی لاگت بڑھی تو مقامی قیمتوں پر اضافے کا دباؤ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 9 ہزار روپے ماہانہ پر موٹر سائیکل گھر لے جائیں، نئی سکیم آ گئی

پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی یا اضافہ بھی عام شہری کے ماہانہ بجٹ پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے کی صورت میں نجی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے استعمال کے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ اور بعض اشیا کی ترسیل کے اخراجات بھی متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ قیمت میں کمی کی صورت میں شہریوں کو براہ راست ریلیف ملنے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے اخراجات میں بھی کمی آسکتی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت زرعی شعبے، مال بردار ٹرانسپورٹ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے سامان کی نقل و حمل اور زرعی مشینری کے اخراجات پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔

حکام کی جانب سے حتمی نرخوں کا اعلان متعلقہ جائزے اور منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اس لیے شہریوں کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیرمصدقہ نرخوں کے بجائے سرکاری اعلان کا انتظار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles