عمران خان کی جیل میں بڑی خواہش پوری کر دی گئی

عمران خان کی جیل میں بڑی خواہش پوری کر دی گئی

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کتاب پڑھنے کے شوق کو مد نظر رکھتے ہوے ان کی اس خواہش کو پورا کر دیا گیا ہے اور انہیں اڈیالہ جیل میں 8 کتابیں فراہم کردی گئی ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق عدالت کی جانب سے کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد متعلقہ حکام نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام 8 کتابیں عمران خان تک پہنچا دیں۔

جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 8 کتابیں جیل حکام کو موصول ہوئی تھیں جنہیں عدالت کی ہدایت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فراہم کی گئی 8 کتابوں میں سے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کردیں کہ وہ پہلے ہی یہ کتابیں پڑھ چکے ہیں جبکہ باقی کتابیں ان کے پاس رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل صارفین کیلئے خوشخبری ، ہفتہ اور ماہانہ سستے پیکیجز کی تفصیلات آ گئیں

یہ پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت کے بعد سامنے آئی ہے۔ عدالتی ہدایت کے بعد جیل حکام نے کتابوں کی فراہمی سے متعلق عملدرآمد رپورٹ بھی عدالت کے سامنے پیش کی۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کردی گئی ہیں یوں عدالت کی جانب سے جاری ہدایت پر عملدرآمد مکمل ہوگیا۔

عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور اس دوران ان کی جیل میں سہولیات اور ملاقاتوں سے متعلق مختلف معاملات عدالتوں میں زیر بحث آتے رہے ہیں۔ موجودہ معاملے میں عدالت کی ہدایت خاص طور پر کتابوں کی فراہمی سے متعلق تھی۔

عمران خان کو جیل میں کتابوں کی فراہمی سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے یہ تاثر دیا جانا کہ ان تک کوئی سامان فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ وہ قید تنہائی میں ہے درست نہیں ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles