میٹرو بس سروس بند ہوگی یا نہیں؟ مسافروں کیلئے اہم اعلان سامنے آگیا

میٹرو بس سروس بند ہوگی یا نہیں؟ مسافروں کیلئے اہم اعلان سامنے آگیا

لاہور میٹرو بس سروس بندش کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں  آپریٹر کمپنی ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان سروس بحال رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

لاہور میٹرو بس سروس کے فیول معاملات پر ویڈا کمپنی اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے، تاہم ویڈا نے مذاکرات مکمل ہونے تک میٹرو بس سروس کی معطلی مؤخر کر دی ہے۔

ویڈا کمپنی نے فیول کی مد میں واجب الادا ادائیگیوں اور بروقت فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔ فنڈز کے اجرا میں تعطل کے باعث کمپنی نے آج میٹرو بس سروس معطل کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم ! اورنج ٹرین ، اسپیڈو اور میٹرو میں سفر کرنیوالوں کے لیے اہم خبر

ذرائع کے مطابق ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان فنڈز کے معاملات پر تاحال کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم ویڈا کمپنی نے معاملات کے حل کے لیے مذاکرات جاری رکھتے ہوئے فی الحال سروس معطل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے فیول فنڈز اور دیگر مالی معاملات کے حل کی کوشش جاری رکھی جائے گی، جبکہ حتمی فیصلہ مذاکرات کی پیش رفت سے مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے سکیورٹی بارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ لاہور کی میٹرو بس سروس روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کو شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان آمدورفت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ خصوصاً طلبہ، ملازمین اور کم آمدنی والے شہریوں کے لیے یہ سروس اہم سفری ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

editor

Related Articles