متحدہ عرب امارات میں کیفے ہوٹلز مالز اور دیگر تجارتی مقامات پر موسیقی چلانے کے لیے نیا لائسنسنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکام کے مطابق تجارتی مقامات پر موسیقی چلانے کے لیے دسمبر سے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا اور اس کے لیے سالانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔
نئے نظام کے تحت ایسے تمام تجارتی مقامات جہاں صارفین یا مہمانوں کے لیے موسیقی چلائی جاتی ہے انہیں میوزک لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ لائسنس کی مدت ایک سال ہوگی اور اسے ہر سال دوبارہ تجدید کرانا ضروری ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد موسیقی تخلیق کرنے والے گلوکاروں موسیقاروں اور دیگر فنکاروں کے کاپی رائٹ اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ نئے نظام کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تجارتی مقامات پر فنکاروں کا تخلیق کردہ میوزک استعمال کرنے کی صورت میں ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل صارفین کیلئے خوشخبری ، ہفتہ اور ماہانہ سستے پیکیجز کی تفصیلات آ گئیں
نئے لائسنس کے بغیر تجارتی طور پر موسیقی چلانے والے مقامات کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکے گی اس طرح کاروباری اداروں کو دسمبر سے قبل اپنی لائسنسنگ ضروریات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تاہم اس فیس کا اطلاق ہر جگہ نہیں ہوگا حکام کے مطابق تعلیمی ادارے سرکاری ادارے اور غیر تجارتی تقریبات نئے میوزک لائسنس کی فیس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات میں ہوٹلز، کیفے ریسٹورنٹس شاپنگ مالز اور دیگر تفریحی و تجارتی مقامات پر موسیقی کا استعمال عام ہے نئے نظام کے بعد ان مقامات کے لیے موسیقی کے استعمال سے متعلق قواعد مزید واضح ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی خطرے میں پڑ گئی

