گوگل Pixel 11 سیریز نے تہلکہ مچادیا ، نئے فیچرز اور شاندار خصوصیات سامنے آگئیں

گوگل Pixel 11 سیریز  نے تہلکہ مچادیا ، نئے فیچرز اور شاندار خصوصیات سامنے آگئیں

گوگل نے اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک بار پھر اپنا سکہ جمانے کی کوشش کرتے ہوئے Pixel 11 سیریز متعارف کرا دی ہے، نئی سیریز میں صرف ظاہری تبدیلیاں ہی نہیں بلکہ اسٹوریج، ڈیزائن، بیٹری اور پائیداری پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔

خاص طور پرباریک کیمرا بار اور 256GB بنیادی اسٹوریج صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

نئی Google Pixel 11 سیریز میں Pixel 11، Pixel 11 Pro، Pixel 11 Pro XL اور Pixel 11 Pro Fold شامل ہیں ، اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ نئی نسل کے فونز کو زیادہ جدید، مضبوط اور پریمیم تجربے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

سٹوریج اور قیمت میں اضافہ

معیاری Pixel 11 میں گوگل نے بنیادی اسٹوریج 128GB سے بڑھا کر 256 GB کردی ہے تاہم اس اپ گریڈ کے ساتھ قیمت بھی بڑھی ہے۔ فون کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر رکھی گئی ہے، جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ ہے۔

فون فراسٹ، ہیبسکس، پستا اور آبسیڈین رنگوں میں پیش کیا گیا ہے یوں صارفین کو اسٹوریج کے ساتھ رنگوں کے انتخاب میں بھی مزید تنوع ملے گا۔

 

کیمرا بار پہلے سے زیادہ باریک

پکسل 11 کے ڈیزائن میں سب سے نمایاں تبدیلی کیمرا بار ہے،  اسے گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ مہین کیا گیا ہے،  فون کی چوڑائی پر پھیلی گلاس سطح بھی اسے نئی شناخت دیتی ہے۔

یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسمارٹ فون کمپنیوں کے درمیان کیمرا اور ڈیزائن دونوں میں جدت لانے کی دوڑ تیز ہوچکی ہے،  ایسے میں گوگل کا نیا ڈیزائن Pixel 11 کو مارکیٹ میں الگ پہچان دینے کی کوشش دکھائی دیتا ہے۔

Pixel 11 Pro میں 6.3 انچ LTPO 120Hz OLED ڈسپلے کے ساتھ 4,850mAh بیٹری دی گئی ہے، دوسری جانب Pixel 11 Pro XL میں 6.8 انچ LTPO 120Hz OLED ڈسپلے اور 5,115mAh بیٹری شامل ہے۔

پکسل 11 پرو ایکس ایل کی خاص توجہ اس کی پائیداری پر ہے، گوگل پرو ماڈلز کے مقابلے میں خراشوں کے خلاف مزاحمت دو گنا سے زیادہ بہتر ہوئی ہے۔

Pixel 11 Pro XL کی قیمت کتنی ہے؟

پکسل 11پرو ایکس ایل  کی ابتدائی قیمت 1,099 ڈالر مقرر کی گئی ہے،  یہ ماڈل Canyon، Fog، اولیو اور Obsidian رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسے مکمل میٹ فنش دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل پکسل 11 پرو ایکس ایل کے فیچرز لیک، نئے فون میں کیا کچھ خاص ہوگا؟

قیمت میں اضافے کے باوجود زیادہ اسٹوریج اور نئے ڈیزائن کی وجہ سے پکسل 11 سیریز پریمیم فون خریدنے والے صارفین کی توجہ حاصل کرسکتی ہے،  خاص طور پر وہ صارفین جو کیمرا، ڈسپلے اور اسٹوریج کو ترجیح دیتے ہیں، نئی سیریز کو دلچسپ اپ گریڈ کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

فروخت کا آغاز کب سے ہوگا؟

Pixel 11 Pro، Pixel 11 Pro XL اور Pixel 11 Pro Fold کے پری آرڈرز شروع ہوچکے ہیں، جبکہ ان کی باقاعدہ فروخت 20 اگست سے شروع ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر گوگل نے Pixel 11 سیریز میں ڈیزائن، اسٹوریج، بیٹری اور پائیداری کے میدان میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اپ گریڈ صارفین کو کس حد تک متاثر کرتے ہیں اور Pixel 11 سیریز پریمیم اسمارٹ فون مارکیٹ میں گوگل کی پوزیشن کو کتنا آگے لے کر جاتے ہیں ۔

editor

Related Articles