مسلسل اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مسلسل اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کی نئی پیش گوئیوں اور امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا، تاہم ایران تنازع کے باعث مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی کو لاحق خطرات نے قیمتوں میں مزید کمی کو محدود رکھا۔

بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 1.29 ڈالر، یعنی 1.5 فیصد کم ہو کر 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.30 ڈالر، یعنی 1.6 فیصد کمی کے بعد 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی غذائی مہنگائی کا خدشہ، پاکستان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی، اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا

اوپیک  نے بدھ کو جاری کردہ ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں 2026 کے دوران عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیش گوئی کم کرکے یومیہ 580,000 بیرل کردی۔

اسی روز انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے رواں سال عالمی تیل کی کھپت میں یومیہ 1.6 ملین بیرل کمی کی توقع ظاہر کی، جبکہ گزشتہ ماہ یہ کمی ایک ملین بیرل یومیہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، ایجنسی کے مطابق ایران جنگ کے باعث ایندھن کی محدود دستیابی اور بلند قیمتوں نے تیل کی طلب کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم قیمتوں پر عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا گیا ، علی پرویز ملک

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی مستقبل میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور درآمدی ممالک کی معیشتوں پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔

editor

Related Articles