ٹام کروز بھی ملیکا شراوت پر فدا؟ اداکارہ کے دعوے نے سب کو حیران کردیا

ٹام کروز بھی ملیکا شراوت پر فدا؟ اداکارہ کے دعوے نے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیکا شراوت نے ایک ایسا دعویٰ کردیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیکا شراوت جلد رئیلٹی شو ’دی ٹریٹرز 2‘ میں نظر آئیں گی۔ شو کے پریمیئر سے قبل سامنے آنے والی ایک ویڈیو کلپ میں اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کو ان پر کرش ہے۔ ویڈیو میں کامیڈین آدیتیہ کلشریشتھ، جنہیں کُلو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ملیکا سے سوال کرتے ہیں کہ کیا انہیں کبھی کسی پر کرش ہوا ہے یا پھر ہر کوئی ان پر ہی فدا ہوجاتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان کا شادی سے متعلق ایک اور پیغام، والدین کو بیٹیوں کے رشتے پر اہم مشورہ

اس سوال کے جواب میں ملیکا نے کہا کہ ہر کسی کو ان پر کرش ہوتا ہے اور پھر دعویٰ کیا کہ آج کل ٹام کروز بھی ان پر کرش کرتے ہیں۔ملیکا نے مزید کہا کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہیں اور اگر ان کے پاس فون ہوتا تو وہ اس حوالے سے ویڈیوز بھی دکھا سکتی تھیں۔

اس دوران کُلو اور ابھیشیک ملہن نے ان سے سوال کیا کہ کیا ٹام کروز انہیں ویڈیوز یا تصاویر بھیجتے ہیں؟ملیکا نے جواب دیا کہ معاملہ ویڈیوز یا تصاویر کا نہیں بلکہ وہ ایک موقع پر ٹام کروز کے ساتھ پارٹی کرچکی ہیں۔اداکارہ کے اس دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :پابندی کے باوجود عاطف اسلم نے بھارتی مداحوں کو یاد کرلیا، پوڈکاسٹ میں بڑا انکشاف

کچھ صارفین نے ملیکا کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا جبکہ ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ آخر کیا مذاق ہے؟ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ’اُروشی روٹیلا سنڈروم‘ کا شکار لگتی ہیں۔تاہم ملیکا شراوت کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کررہا ہے، جبکہ ٹام کروز کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

editor

Related Articles