ٹرمپ کی سکیورٹی کے لیے فلمی انداز میں آپریشن ،حیران کن کہانی سامنے آگئی

ٹرمپ کی سکیورٹی کے لیے فلمی انداز میں آپریشن ،حیران کن کہانی سامنے آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترکیہ میں نیٹو اجلاس کے بعد سفر کی ایسی دلچسپ تفصیل سامنے آئی ہے جس نے سکیورٹی انتظامات کو فلمی منظر بنا دیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران کی جانب سے ممکنہ قاتلانہ حملے کے خدشے کے باعث ٹرمپ کو خفیہ طور پر ایک دوسرے فوجی طیارے میں منتقل کردیا گیا، جبکہ صحافیوں اور وائٹ ہاؤس کے بعض عملے کو یہی معلوم تھا کہ صدر ایئر فورس ون کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوں گے۔ یعنی منظر کچھ ایسا تھا کہ سب کو لگا صدر ایک جہاز میں جا رہے ہیں، لیکن صدر صاحب خاموشی سے دوسرے جہاز میں نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جڑواں بہنوں نے لاہور بورڈ میں دھوم مچا دی، نمبر بھی ایک اور کامیابی بھی شاندار

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر فورس ون کو ممکنہ طور پر ایک ڈیکوائے کے طور پر استعمال کیا گیا تاکہ صدر کی اصل روانگی اور مقام کا پتا لگانا مشکل بنایا جاسکے۔ ٹرمپ کی اصل منتقلی بھی انتہائی خفیہ انداز میں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق انہیں ایئرپورٹ پر ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے فوجی طیارے تک پہنچایا گیا۔

اس غیر معمولی سکیورٹی آپریشن کا مقصد ممکنہ حملے کی صورت میں صدر کی نقل و حرکت کے بارے میں کسی بھی ممکنہ حملہ آور کو غلط معلومات فراہم کرنا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے صدر کی سکیورٹی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے، تاہم اس خفیہ آپریشن کی تمام تفصیلات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

editor

Related Articles