پاکستان کا 79واں یوم آزادی ، گوگل نے بھی ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

پاکستان کا 79واں یوم آزادی ، گوگل نے بھی ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے وطن عزیز پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل تبدیل کردیا۔

دنیا بھر میں پاکستانی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ آزادی کا دن منا رہے ہیں ،  رنگ برنگی روشنیاں، سبز ہلالی جھنڈیاں اور ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہے ایسے میں گوگل بھی پیچھے نہ رہا ۔

پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے جس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام نظر آرہا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :جشن، یادگارِ فتح پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا 

اہم مواقع پرڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گوگل نے 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :جشن آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ; میرا پیار ا وطن پاکستان ;ریلیز کردیا گیا 

خیال رہے گوگل اس سے قبل بھی یوم آزادی پاکستان پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے اور پاکستان کے تاریخی مقامات کو بھی اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتا رہا ہے۔

editor

Related Articles