جشن آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ” میرا پیار ا وطن پاکستان “ریلیز کردیا گیا

جشن آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ” میرا پیار ا وطن پاکستان “ریلیز کردیا گیا

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ” میرا پیار ا وطن پاکستان “ریلیز کر دیا گیا.

نغمے کے بول وطن عزیز سے بھرپور محبت اوریکجہتی کی عکاسی کررہے ہیں ، نغمےمیں گلگت بلتستان کی دلکش حسین وادیوں اور خوبصورت مناظر کو قومی محبت کے جذبے سے جوڑا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمہ میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نےاپنی آواز کاجادو جگایا ہے جبکہ اس نغمے میں پاکستان کوجان اورزندگی قرار دیتے ہوئے اہلِ وطن کی اپنے ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایس پی آر کیجانب سے “جرأت کے نشان” کی نئی سنسنی خیز قسط جاری کردی گئی

آئی ایس پی آر کا یہ نغمہ دراصل پاکستان کی خوبصورتی، قومی یکجہتی، وطن کی محبت اور وفاداری کے جذبے کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم آزادی کا والہانہ جشن، شہریوں کا منفرد انداز میں خوشی کا اظہار

واضح رہے کہ قوم کل 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ مملکت بنانے کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کیا جائے گا۔

editor

Related Articles