رونالڈو اور جورجینا کا شادی سے قبل ہونے والا معاہدہ سامنے آگیا

رونالڈو اور جورجینا کا شادی سے قبل ہونے والا معاہدہ سامنے آگیا

فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی طویل عرصے سے پارٹنر جورجینا روڈریگیز نے شادی سے قبل اپنے اثاثوں کو الگ رکھنے کے لیے ایک اہم ازدواجی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

پرتگالی میڈیا کے مطابق رونالڈو اور جورجینا نے 10 اگست کو لزبن میں ایک نجی سول تقریب میں شادی کی، جس میں ان کے بچے اور چار گواہ شریک ہوئے، جوڑے نے شادی سے ایک روز قبل لزبن کے ایک پبلک نوٹری کے دفتر میں ازدواجی معاہدے کو حتمی شکل دی۔

اثاثے الگ رہیں گے

معاہدے کے تحت شادی سے قبل حاصل کیے گئے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے دونوں کی انفرادی ملکیت برقرار رہے گی، یعنی شادی سے پہلے جو اثاثے جس کے نام پر تھے، وہ بدستور اسی کی ملکیت تصور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اس قانونی معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں کے مالی اور جائیداد سے متعلق معاملات کو واضح رکھنا ہے تاکہ مستقبل میں کسی ممکنہ علیحدگی کی صورت میں اثاثوں کی ملکیت کے حوالے سے تنازعات پیدا نہ ہوں۔

جورجینا کا نام برقرار

دستاویزات کے مطابق شادی کے بعد بھی جورجینا اپنا خاندانی نام ’روڈریگیزبرقرار رکھیں گی، اس طرح شادی کے بعد ان کے نام میں کوئی قانونی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

کئی برس سے ساتھ

کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگیز کئی برس سے ایک ساتھ ہیں اور ان کا تعلق طویل عرصے سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا ہے دونوں کی ذاتی زندگی، بچوں اور طرز زندگی کو بھی دنیا بھر میں خاص دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے۔

رونالڈو کی وسیع کاروباری سرگرمیوں، قیمتی جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کے باعث شادی سے قبل طے پانے والا یہ مالی معاہدہ خاص اہمیت رکھتا ہے، معاہدے کے ذریعے دونوں نے اپنے مالی معاملات اور اثاثوں کی ملکیت کو واضح رکھنے کا قانونی انتظام کیا ہے۔

editor

Related Articles