کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی طویل رفاقت کو شادی کے خوبصورت بندھن میں بدل دیا۔ پرتگالی فٹبالر نے اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ نجی تقریب میں شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا روڈریگز نے 11 اگست کو پرتگال کے ساحلی شہر کاسکائس میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی، جس میں ان کے بچے اور قریبی افراد شریک ہوئے۔

شادی کے بعد رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ شادی کی انگوٹھیاں بھی نمایاں ہیں۔ تصویر سامنے آتے ہی دنیا بھر سے مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کردی۔

یہ بھ پڑھیں:نمرہ خان کی دوسری شادی بھی نہ چل سکی؟ اداکارہ کی شوہر پر کھل کر تنقید

جارجینا نے اگست 2025 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس وقت اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔

رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی کہانی 2016 میں شروع ہوئی، جب جارجینا اٹلی کے معروف فیشن برانڈ گوچی کے ایک اسٹور میں بطور سیلز اسسٹنٹ کام کرتی تھیں۔ دونوں 2017 میں زیورخ میں ہونے والی فیفا فٹبال ایوارڈز تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ عوام کے سامنے نظر آئے۔

رونالڈو اور جارجینا کے خاندان میں پانچ بچے شامل ہیں، جن میں جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو، بیٹی الانا، بیٹی بیلا اور رونالڈو کا بڑا بیٹا کرسٹیانو جونیئر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کی شادی کی خبر نے مداحوں کو چرچ پہنچا دیا، حقیقت کیا نکلی؟

جوڑے نے 2022 میں ایک انتہائی تکلیف دہ سانحے کا بھی سامنا کیا، جب بیلا کے جڑواں بھائی اینجل کی پیدائش کے دوران انتقال ہوگیا۔ اس مشکل وقت میں دونوں نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

فٹبال کے میدان میں کامیابیوں کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ذاتی زندگی میں بھی ایک نیا باب شروع ہوگیا ہے، جس پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles