سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی حالات خراب کرنے پربضد،حکومت کا ایمرجنسی لگانے پر غور

سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی  حالات خراب کرنے پربضد،حکومت کا ایمرجنسی لگانے پر غور

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزراء اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر غور کیا گیا۔

اہم اجلاس

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ایمرجنسی زیر غور

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبے میں عوام کے تحفظ کے لیے وفاق کے اہم اختیارات استعمال کرنے کے مختلف امکانات بھی زیر بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیں :ایمرجنسی یا گورنر راج؟ آزاد ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں سینئر صحافی غریدہ فاروقی کی خیبر پختونخوا سے متعلق خبر سچ ثابت

آئینی آپشنز

اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کے تحت دستیاب مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے بھی زیر غور آئے۔

لانگ مارچ پر تشویش

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث صوبے میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ خیبرپختونخوا پہلے ہی دہشتگردی کے مسائل سے دوچار ہے۔ اجلاس میں صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر بھی اتفاق رائے کی بات سامنے آئی۔

کابینہ کا ہنگامی اجلاس

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف ایوان صدر سے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نے صورتحال پر مزید غور اور آئندہ اقدامات کے لیے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔

پارلیمانی اجلاس 13 اکتوبر کو بلانے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے اجلاس بھی 13 اکتوبر کو طلب کرلیے گئے ہیں، جہاں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور ممکنہ آئینی اقدامات سے متعلق معاملات زیر بحث آسکتے ہیں۔

editor

Related Articles