خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا امکان، کل وفاقی کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا امکان، کل وفاقی کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی خراب صورتحال پر صدر مملکت کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ سمیت اہم وفاقی وزرا اور سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا گیا اور آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کے تحت مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے لیے تمام تیاریاں مکمل، تقریوں و تبادلوں کے لیے افسران کی فہرستیں بھی تیار

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، اور اس حوالے سے کل وفاقی کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایوانِ صدر سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر میں اور سینیٹ کا الگ اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

Related Articles