ایمرجنسی یا گورنر راج؟ آزاد ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں سینئر صحافی غریدہ فاروقی کی خیبر پختونخوا سے متعلق خبر سچ ثابت

ایمرجنسی یا گورنر راج؟ آزاد ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں سینئر صحافی غریدہ فاروقی کی خیبر پختونخوا سے متعلق خبر سچ ثابت

سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار غریدہ فاروقی کی’آزاد ڈیجیٹل‘ کے پوڈ کاسٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق دی گئی خبر سچ ثابت ہو گئی ہے۔ انہوں نے 6 اکتوبر کو خبر دی تھی کہ 8 سے 10 اکتوبر کا وقت انتہائی اہم ہے، جس کے دوران صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔

اسی سلسلے میں صدر مملکت کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں ایک اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سیکیورٹی حکام اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :اقتدار ڈوبنے کے خوف سے پی ٹی آئی صفوں میں کہرام، لانگ مارچ پٹتے ہی انتشاری ٹولے کی ٹویٹر پر گیدڑ بھپکیاں اور مکروہ تڑیاں

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کے تحت ایمرجنسی لگانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، جس کی حتمی منظوری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس سے لیے جانے کا امکان ہے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم واپس روانہ ہو گئے اور جلد باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر اور سینیٹ کا الگ اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہے، جہاں 14 سالہ اقتدار کے باوجود ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے سامنے چارج شیٹ رکھی ہے، اور موجودہ حالات میں صوبے کے مسائل کا واحد حل ایمرجنسی کا نفاذ ہی ہے کیونکہ یہ معاملہ پورے ملک کی سیکیورٹی سے جڑا ہوا ہے۔

editor

Related Articles