بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے عدالت سے کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ میڈیا سے بات نہیں کریں گی، اسی لیے وہ کسی بھی معاملے پر تفصیلی گفتگو سے گریز کر رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ وہ کچھ نہیں بولنا چاہتیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ کہیں ان کی کوئی بات ایسی نہ ہو جس پر عدالت خوش نہ ہو،ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے سخت حکم جاری کیا ہے، اس لیے وہ محتاط ہیں۔
کسی بھی بات سے منع کیا گیا ہے
صحافی کے سوال پر علیمہ خان نے واضح کیا کہ عدالت نے انہیں کسی بھی بات کرنے سے منع کیا ہے، انہوں نے اسی عدالتی حکم کے باعث میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کوہسپتال منتقل کرنے کا حکم
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، عدالتی حکمنامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا اور انہیں سخت سیکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت
عدالت نے شفا انٹرنیشنل ہسپتالکو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے، حکمنامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے ذاتی معالج بھی میڈیکل بورڈ کے ساتھ موجود ہوں گے۔