عامر خان نے معین اختر کے ’لوز ٹاک‘ کی تمام اقساط مانگ لیں

عامر خان نے معین اختر کے ’لوز ٹاک‘ کی تمام اقساط مانگ لیں

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے ان سے لیجنڈری اداکار معین اختر کے مشہور پروگرام ’لوز ٹاک‘ کی تمام اقساط مانگی تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ثروت گیلانی نے بتایا کہ ان کی ویب سیریز بیرون ملک مقبول ہوئی تو بھارت سے بھی کئی افراد نے ان سے رابطہ کیا۔ اسی دوران عامر خان کی پروڈکشن ٹیم سے وابستہ ایک شخص نے انہیں فون کیا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں ابتدا میں لگا کہ شاید یہ فون کسی فلم میں کاسٹنگ کے حوالے سے ہے، تاہم بات چیت کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ عامر خان معین اختر کے کام سے خاصے متاثر ہیں۔ ثروت گیلانی نے بتایا کہ عامر خان نے ان سے معین اختر کے پروگرام ’لوز ٹاک‘ کی تمام اقساط فراہم کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ریلیف کے بعد علیمہ خان کو بڑا جھٹکا

ان کے مطابق عامر خان نے معین اختر کی بے مثال اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا اداکار نہیں دیکھا جو اتنے زیادہ مختلف کردار اور گیٹ اپ اس انداز میں نبھا سکے۔ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ معین اختر کی صلاحیتوں کو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ’لوز ٹاک‘ پاکستان کے مقبول ترین مزاحیہ پروگرامز میں شمار ہوتا ہے، جس میں معین اختر مختلف کرداروں اور روپ میں نظر آتے تھے، جبکہ پروگرام کی میزبانی معروف لکھاری انور مقصود کرتے تھے۔

عامر خان کی جانب سے معین اختر کے کام میں دلچسپی اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ پاکستان کے اس عظیم فنکار کی اداکاری سرحدوں سے آگے بھی اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے۔

editor

Related Articles