پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو بھاری مارجن سے ہرا کرنیشنل چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق شامل حسین اور سعد خان کی سنچریوں اورکپتان شاہین آفریدی کی تباہ کن باولنگ سمیت 7 وکٹوں کی کارکردگی کی بدولت چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101رنز سے شکست دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جیت کر پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، گولڈ ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 340 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، اُن کی جانب سے سعد خان اور شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں ، سعد خان نے 112 رنز اور شامل حسین نے 111 رنز اسکور کیے۔
پاکستان گرینز کی جانب سے فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان گرینز کی ٹیم شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سبب 38ویں اوور میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سعد بیگ نے 67 اور عمیر یوسف نے 44رنز بنائے۔