قطبی ریچھ کی نیند خراب کرنا مہنگا پڑ گیا، کشتی پر 13 لاکھ جرمانہ عائد

قطبی ریچھ کی نیند خراب کرنا مہنگا پڑ گیا، کشتی پر 13 لاکھ جرمانہ عائد

ناروے کے علاقے سوالبارڈ میں ایک کشتی کے فوگ ہارن کی آواز نے سوئے ہوئے قطبی ریچھ کو جگا دیا، جس کے بعد کشتی کے عملے کو 5 ہزار ڈالر سے زائد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی سوالبارڈ کے پانیوں میں سفر کررہی تھی کہ اس کے فوگ ہارن کی آواز سے قریب موجود ایک قطبی ریچھ کی نیند خراب ہوگئی۔ واقعے کو وہاں موجود جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، جس کے بعد متعلقہ حکام نے کشتی پر 5 ہزار ڈالر سے زیادہ جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:مزدور نالی صاف کرنے اترے، واپس اربوں کا خزانہ لے کر نکلے

پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 13 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ سوالبارڈ میں قطبی ریچھوں سمیت جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ ہیں۔ حکام کی جانب سے ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے جو جانوروں کو خوفزدہ یا ان کے قدرتی رویے میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں۔

یوں ایک معمولی سی ہارن کی آواز نے کشتی کے عملے کو بھاری جرمانہ ادا کرنے پر مجبور کردیا۔

editor

Related Articles