عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا کیس، عظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات عدالت جمع کروا دیں

عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا کیس، عظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات عدالت جمع کروا دیں

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کے حوالے سے زیرِ سماعت کیس میں ایک اور اہم قانونی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں عظمیٰ خان کی طرف سے عدالت میں اضافی دستاویزات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

ان دستاویزات کا مقصد کیس کے تناظر کو مزید واضح کرنا اور ماضی کی نظیروں اور بین الاقوامی سطح پر پائے جانے والے خدشات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانا ہے۔

ماضی کی مثالیں اور سیاسی شخصیات سے متعلقہ تفصیلات

جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ساتھ مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاری ہونے والے عدالتی احکامات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

 اس کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری کو ماضی میں جیل کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات بھی باضابطہ طور پر دستاویزات کا حصہ بنا دی گئی ہیں تاکہ کیس میں یکساں سلوک کے اصول کو اجاگر کیا جا سکے۔

دستاویزات کے مطابق اس معاملے پر سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کی جانب سے عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش پر مبنی خطوط بھی درخواست کا اہم حصہ ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ میں عمران خان سے متعلق ہونے والی کارروائی کو بھی ان دستاویزات میں جگہ دی گئی ہے۔ مزید برآں، ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی دینے کے احکامات کو بھی اس نئی متفرق درخواست میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles