پاکستان کی سیاحت کا عالمی اعتراف، دی ٹیلی گراف نے بڑا اعزاز دے دیا

پاکستان کی سیاحت کا عالمی اعتراف، دی ٹیلی گراف نے بڑا اعزاز دے دیا

پاکستان کو 2026 کے لیے دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے پاکستان کو ان عالمی مقامات کی فہرست میں جگہ دی ہے جو روایتی سیاحت سے ہٹ کر منفرد تجربات کی تلاش میں رہنے والے مسافروں کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

اخبار کے سفری مصنفین بینڈکٹ ایلن اور سارہ مارشل نے پاکستان کے بلند و بالا پہاڑوں، قدیم تہذیبی ورثے اور مہم جوئی سے بھرپور سیاحتی تجربات کو نمایاں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبہ کی بڑی کامیابی،جدید راکٹ لانچ کر دیا

میڈیا رپورٹ میں پاکستان کو ایسے مسافروں کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے جو عام اور روایتی سیاحتی مقامات کے بجائے کچھ نیا اور مختلف دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقوں کے بلند پہاڑی سلسلے، تاریخی مقامات اور قدرتی مناظر طویل عرصے سے غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کرتے رہے ہیں، جبکہ دی ٹیلی گراف کی فہرست میں شمولیت نے پاکستان کی عالمی سیاحتی شناخت کو مزید نمایاں کردیا ہے۔

editor

Related Articles