تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان کوسپریم کورٹ کے حکم پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کردیا گیا، شفا انٹر نیشنل ہسپتال کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ان کی ہسپتال منتقلی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ ہسپتال آنے جانے والے راستوں پر بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے،عمران خان کی ہسپتال منتقلی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے عدالتی حکم کے بعد عمل میں آئی ہے،ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ عمران خان کا معائنہ کرے گا ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے عمران خان کی صحت سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔
عمران خان کی عدالتی حکم پر ہسپتال منتقلی کے بعد اب سہیل آفریدی کی طرف سے دی گئی احتجاج کی کال بے معنی ہوگئی ہے ،ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کا طبی معائنہ کرے گی، اس سے قبل اڈیالہ جیل میں بھی روانگی سے قبل ان کا طبی معائنہ کیا گیا ہے ۔