تحریک انصاف کی فیک نیوز فیکٹریاں سر گرم، عمران خان کی اے آئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر بھرمار

تحریک انصاف کی فیک نیوز فیکٹریاں سر گرم، عمران خان کی اے آئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر بھرمار

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت کی جانب سے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور پرانی ویڈیوز کی بھرمار دیکھنے میں آ رہی ہے۔

پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے عمران خان کی مختلف اے آئی تصاویر اور پرانی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے۔

مختلف پوسٹس میں عمران خان کو ہسپتال اور دیگر مقامات پر دکھایا گیا ہے، تاہم یہ تصاویراے آئی جنریٹیڈ ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین میں بھی اصل اور جعلی مواد کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

ایسے میں کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو حقیقت سمجھ کر شیئر کرنے سے قبل اس کے ماخذ اور تصدیق کرنا ضروری ہے، تاکہ غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles