ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کریں گے ،امریکہ

ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کریں گے ،امریکہ

امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا،امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک اور اداروں کو بھی امریکی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا،ئی پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی پراکسی کارروائیوں کو محدود کرنا اور تہران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ آئندہ ہفتے مزید اہم اعلانات کے لیے تیار رہیں، کیونکہ امریکا ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے جارہا ہے جن کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی۔

آبنائے ہرمز بھی نشانے پر

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق نئے اقدامات میں ایران پر مزید معاشی دباؤ کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی،انہوں نے کہا کہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں اور آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی کا امتزاج ایسا ہوگا جس کی دنیا نے پہلے کبھی مثال نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ نے ایران کے مزید 10 اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان

سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رہے گی، جس کے باعث ایرانی بندرگاہوں سے نہ کوئی چیز اندر آسکے گی اور نہ ہی باہر جاسکے گی۔

ایرانی حکومت پر دباؤ

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے، جبکہ چین سمیت دنیا کے تمام ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

editor

Related Articles