پولیس عمران خان کو لے کر اسلام آباد روانہ

پولیس عمران خان کو لے کر اسلام آباد روانہ

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو پولیس کی سیکیورٹی میں اسلام آباد کے لیے روانہ کردیا گیا۔

 جیوز نیوز کے مطابق عمران خان کو پولیس کی نگرانی میں لے جایا جارہا ہے، جبکہ ان کی منتقلی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عمران خان کی اسلام آباد منتقلی سپریم کورٹ کے عدالتی حکم کے تناظر میں کی جارہی ہے۔ ان کی روانگی کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

 عمران خان کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد عدالتی حکم کے مطابق الشفا ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ جہاں میڈیکل بورڈ ان کا معائنہ کرے گا ۔

editor

Related Articles