بیبی شارک کے بچے کی 10 سال بعد واپسی، مگر اس بار انداز بالکل نیا

بیبی شارک کے بچے کی 10 سال بعد واپسی، مگر اس بار انداز بالکل نیا

یوٹیوب کی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ’بیبی شارک ڈانس‘ سے شہرت حاصل کرنے والا بچہ 10 سال بعد ایک نئے روپ میں سامنے آگیا ہے۔

جون 2016 میں یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی ’بیبی شارک ڈانس‘ کو اب تک 17 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جبکہ اس ویڈیو میں نظر آنے والے بچے پارک جینورونگ نے بھی اپنی شناخت بنا لی ہے۔

پارک جینورونگ نے اس وقت ’بیبی شارک ڈانس‘ میں پرفارم کیا تھا جب ان کی عمر صرف 7 سال تھی۔ اب 17 سال کی عمر میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان سے علیحدگی کی خبریں، دانش تیمور کا دوٹوک جواب

پارک جینورونگ نے اپنا پہلا کے پاپ گانا ’بیبی شارک بوائے‘ جاری کردیا ہے، جسے جنوبی کوریا کی کمپنی پنگ فونگ نے ریلیز کیا ہے۔ یہی کمپنی ’بیبی شارک‘ ویڈیو کی ملکیت رکھتی ہے۔

’بیبی شارک‘ نے دنیا بھر کے لوگوں کو خوشی دی

پارک جینورونگ کا کہنا ہے کہ ’بیبی شارک ڈانس‘ نے دنیا بھر میں لوگوں کو خوشیاں دیں اور وہ شکر گزار ہیں کہ اتنے برس گزرنے کے باوجود لوگ انہیں یاد رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے انہوں نے دوبارہ موسیقی کے ذریعے لوگوں سے جڑنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادی ڈیانا کی موت کا راز؟ بھائی نے کتاب لکھنے کا اعلان کردیا

گزشتہ برسوں کے دوران پارک جینورونگ پنگ فونگ کے دیگر شوز میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے نئے گانے ’ویو‘ کا آغاز ’بیبی شارک‘ کی دھن سے کیا گیا، تاہم بعد میں اسے ایک مختلف دھن میں تبدیل کردیا گیا۔ پارک جینورونگ کے مطابق وہ اپنے نئے گانے کو موسیقی کی دنیا میں اپنے ایک طویل سفر کی شروعات سمجھتے ہیں۔

editor

Related Articles